04:49 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی اجازت مانگ لی

دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت اور ہڈیوں کی برآمد کے لیے سلاٹر ہاؤس اور برآمدی لائسنس کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق درخواستوں پر مکمل چھان بین جاری ہے، اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد گوشت اور ہڈیاں چین برآمد کی جا سکیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت صرف بلوچستان کے گوادر سے برآمد ہوگا تاکہ اس کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کو روکا جا سکے۔ اس برآمد سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک غیر ملکی شخص لائسنس کے بغیر گدھے کے گوشت کا غیرقانونی کاروبار کر رہا تھا، جس کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION